اماراتی شخص کی غیر ملکی خاتون کو غصے میں دیکھنے کی معصومانہ خواہش نے عدالت پہنچا دیا

اماراتی شخص کی غیر ملکی خاتون کو غصے میں دیکھنے کی معصومانہ خواہش نے عدالت ...
اماراتی شخص کی غیر ملکی خاتون کو غصے میں دیکھنے کی معصومانہ خواہش نے عدالت پہنچا دیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اماراتی شخص کو پولیس نے اس الزام میں گرفتار کر لیا ہے کہ اس نے ایک برطانوی دوشیزہ کو انتہائی معیوب انداز میں غصہ دلانے کی کوشش کی تھی۔ 23 سالہ خاتون دبئی میں سیاحت کی غرض سے آئی ہوئی تھیں اور 32 سالہ شخص کے ساتھ اس کی گاڑی میں موجود تھیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ دبئی مال کے قریب رکے تو اس شخص نے فرمائش کی کہ وہ انہیں غصے کی حالت میں دیکھنا چاہتا ہے ۔

آئی فون سے بھی مہنگے چینی سیب ، تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

خاتون نے اسے اجازت دی کہ وہ کوئی بھی ایسی بات کہہ سکتا ہے کہ جسے سن کر غصہ آ جائے اور پھر جونہی وہ اپنے پرس سے کچھ نکالنے کیلئے جھکیں تو اس ظالم شخص نے ان کی کمر سے کچھ اوپر واقع اعضاءکو وحشیانہ انداز میں دبوچ لیا جس پر وہ چیخ اٹھیں اور انتہائی غصہ سے چلائیں کہ یہ انہیں غصہ دلانے کا درست طریقہ نہیں ہے۔ خاتون نے پولیس کو اس حرکت سے مطلع کر دیا اور جلد ہی اس شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور اگلی سماعت 11 جنوری کو ہونا قرار پائی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس