پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 504پوائنٹس اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 504پوائنٹس اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47000، 47100، 47200، 47300 اور 47400 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 504.16 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47424.63 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 6 ارب 26 کروڑ 45 لاکھ 22 ہزار 241 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 43 کروڑ 76 لاکھ 31 ہزار 227 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 320 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 504.16 پوائنٹس کے اضافے سے 47424.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 317.90 پوائنٹس کی تیزی سے 25665.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 362.45 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 971.32 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 314.21 پوائنٹس کے اضافے سے 20229.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 223.56 پوائنٹس کی تیزی سے 19121.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 257.30 پوائنٹس کے اضافے سے 22510.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 407 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔
، 158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 433.20 روپے کے اضافے سے 9145.71 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 123.37 روپے کی تیزی سے 2590.87 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 110.24 روپے کی مندی سے 4605.76 روپے اور ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت بھی 16.47 روپے کی کمی سے 872.64 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.20 روپے سے شروع ہو کر 9.25 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 1 کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار 500 حصص کے سودے 37.74 روپے سے شروع ہو کر 39.01 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 27 کروڑ 30 لاکھ 91 ہزار 680 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 47 کروڑ 31 لاکھ 79 ہزار 856 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 10 ارب 71 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار 890 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 16 ارب 97 کروڑ 63 لاکھ 71 ہزار 131 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 168 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 9 کروڑ 16 لاکھ 90 ہزار 440 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -