توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے چشمہ ایٹمی بجلی گھر معاون ثابت ہوگا ، تنویر احمد شیخ

توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے چشمہ ایٹمی بجلی گھر معاون ثابت ہوگا ، تنویر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک)تاجر رہنما و ایگزیکٹو ممبر کارپوریٹ کلاس لاہور چیمبر تنویر احمد شیخ نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے چشمہIایٹمی بجلی گھر معاون ثابت ہوگا۔حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہیں ، ہائیڈل ،تھرمل اور ایٹمی بجلی گھروں سمیت تمام دستیاب وسائل استعمال کرکے لوڈشیڈنگ کوہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے گا، ایٹمی بجلی گھر سستی بجلی فراہمی کا باعث بنیں گے اورچین کے تعاون سے2030تک 8800میگا واٹ ایٹمی سستی بجلی مہیا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر و صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تنویر احمد شیخ نے کہا کہ سابق حکومتوں نے اگر مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے توانائی منصوبے شروع کیے ہوتے تو آج قوم کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب نہ بھگتنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہو ں پر گامزن ہوگا ۔

مزید :

کامرس -