فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری کو فیڈریشن چیمبرکے انتخابات میں ووٹ کا حق حاصل ہوگیا

فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری کو فیڈریشن چیمبرکے انتخابات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آن لائن)فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرح فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری کو فیڈریشن چیمبرکے انتخابات میں ووٹ کا حق دیدیا گیا ہے ، پشاور چیمبر آف کامرس کے صدرشکیل احمدخان کی قیادت میں وفدایف پی سی سی آئی کے الیکشن کی مہم کے سلسلہ میں فیصل آباد پہنچ گیا ۔ وفد میں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں حصہ لینے والے نائب صدر کے امیدوار مہرالٰہی اوربانی صدر‘ یوجی بی ممبر ایف پی سی سی آئی احتشام حلیم خان اوردیگر شامل تھے‘ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری کے سابق صدر میاں ظفر اقبال‘ صدر ملک اشرف اوردیگر مقامی رہنماؤں نے پشاور چیمبر کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

،آن لائن کے مطابق فیصل آباد چیمبر کے کانفرنس ہال میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پشاور چیمبر آف کامرس کے صدر شکیل احمد خان نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر کے الیکشن کے لیے پشاور چیمبر نے مہر الٰہی کو نائب صدر کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ انہیں کامیاب کرانے کیلئے بھرپور ساتھ دیں کیونکہ فیصل آباد چیمبر کے تعاون کے بغیر ہماری کامیابی ممکن نہیں ہے۔امیدوار برائے نائب صدر ملک مہر الٰہی نے کہا کہ تاجر رہنما اسلم بھلی گواہ ہیں کہ ہم نے چھوٹے تاجروں کو متحد کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اتحاد کا علم اٹھانے کا کریڈٹ فیصل آباد کو جاتا ہے ہم جرگے کی شکل میں یہاں ووٹ مانگنے آئے ہیں ہمیں ضرور کامیاب کرائیں ‘ کامیابی کے بعد ہم سمال چیمبرز کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال‘ میاں ریاض جاوید ‘ چوہدری شفیق انجم نے پشاور چیمبر کے وفد کو یقین دلایا کہ سمال چیمبر کو متحد رکھنے میں ہم بھرپورکردار ادا کرینگے‘ انہوں نے فیڈریشن چیمبر سے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ملک بھر میں زونل آفس قائم کئے جائیں تاکہ ممبران کراچی جانے کی بجائے اپنے اپنے زونل دفاتر میں ہی ووٹ ڈال سکیں‘ کیونکہ 8 سال قبل ریجنل آفس میں ہی ووٹ ڈالے جاتے تھے۔ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی اسلم بھلی اورجنرل سیکرٹری عباس حیدرشیخ نے پشاور چیمبر کے وفد کی تاجر اتحاد کے لیے خدمات کو سراہا۔انہوں نے فیصل آباد سمال چیمبر کے عہدیداران سے گزارش کی کہ امیدوارنائب صدر مہرالٰہی کوووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس سے ایگزیکٹو ممبر گلناز قاسم‘ روبینہ یاسمین اوردیگر نے بھی اظہار خیال کیا‘ اجلاس کے آخر میں تاجر لیڈر علیم جان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر پشاور چیمبر آف کامرس کے وفد نے فیصل آباد سمال چیمبر کی ایگزیکٹو ممبر گلناز قاسم کی خواہش پر انہیں پشاور چیمبر کاوزٹ کرنے کی دعوت دی۔ یاد رہے کہ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری کا فیڈریشن چیمبر کے انتخابات میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈال جائے گا#/s#

مزید :

کامرس -