کپاس کو مختلف قسم کے کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے کرائی سوپا نامی کیڑے کو انتہائی مفید قرار

کپاس کو مختلف قسم کے کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے کرائی سوپا نامی کیڑے کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آن لائن)محکمہ زراعت نے کپاس کو مختلف قسم کے کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے کرائی سوپا نامی کیڑے کو انتہائی مفید قرار دے دیا۔ یہ کیڑا 329سفید مکھیوں کے بچوں اور 288سبز تیلے اور 100سست تیلے کو کھا جاتا ہے۔ محکمہ زراعت نے اس کیڑے کی افزائش نسل کا کام تیز کر دیا ہے ۔ یہ کیڑا کسانوں کو محکمہ زراعت کی طرف سے مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت نے ٹرائی کو گراما نامی دوست کیڑا بھی بنانا شروع کر دیا ہے۔ یہ دونوں کیڑے دشمن کیڑوں کو اپنی غذا بناتے ہیں جس وجہ سے فصل دشمن کیڑوں سے محفوظ رہتی ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ کپاس کے کیڑے آف سیزن میں دوسری سبزیوں اور متبادل پودوں میں چھپ کراپنی زندگی بچا لیتے ہیں ،کپاس کے کیڑے جنوری میں متبادل فصلوں میں گھس کر اپنی بقاء کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہو جائیں گے۔ چست تیلہ بالغ حالت میں بینگن، ٹماٹراور آلو کی فصلوں کو اپنا مسکن بنا لیتے ہیں۔ سفید مکھی بالغ اور بچوں کی حالت میں گوبھی، آلو ، ٹماٹر اور تھرپس بالغ حالت میں لہسن اور پیاز، سست تیلہ بالغ اور بچوں کی حالت میں گوبھی اور جڑی بوٹیاں ، مائٹس بالغ اور بچوں کی حالت میں گوبھی اور جڑی بوٹیوں، گلابی سنڈی خوابیدگی کی حالت میں ٹینڈوں میں،لشکری سنڈی کویا حالت میں مٹر گاجر بند گوبھی، پھول گوبھی اور ملی بگ بالغ اور بچوں کی حالت میں کپاس کی چھڑیوں میں جڑی بوٹیاں اور چائنہ گلاب میں موجود ہوتے ہیں جبکہ لشکری سنڈی اور چتکبری سنڈی بھی دوسری فصلوں میں موجود رہ کر اپنی بقاء یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔#/s#

مزید :

کامرس -