روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6200اور6645 روپے پر بند

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6200اور6645 روپے پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 200 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 645 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 335 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 790 روپے پر بند ہوئے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 11 ہزار 900 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 100 روپے سے 6 ہزار 450 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہاڑی اور حاصل پور کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 100 روپے فی من رہے۔ اسی طرح بحریہ سٹی اور بحریہ روڈ کی روئی کی بالترتیب 3 ہزار گانٹھوں اور 2 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 175 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ یازمان منڈی کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 450 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ بہاولپور کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے فی من رہے۔

مزید :

کامرس -