صدرراولپنڈی چیمبر کی چینی کمرشل اتاشی سے ملاقات

صدرراولپنڈی چیمبر کی چینی کمرشل اتاشی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال سینئر نائب صدر راشد وائیں اور نائب صدر عاصم ملک پر مشتمل چیمبر کے وفد نے چینی کمرشل اتاشی ڈاکٹر وانگ ذہ ہیوسے اسلام آباد میں ملاقات کی اور چیمبر کی سطح پر تجارتی تعلقات، کاروباری مواقعوں، سنگل کنٹری نمائش ، بزنس ویزہ اوروفود کے تبادلوں کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا کمرشل اتاشی ڈاکٹر وانگ ذہ ہیوا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اہم ہے پبلک سیکٹر اور نجی شعبہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائے اس موقع پر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندر سے گہری ہے اس کی جڑیں مضبوط ہیں مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے 46ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ اس عظیم دوستی اور تجارتی تعلق کی روشن مثال ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس منصوبے کے تحت ایس ایم ایز کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے لگائے جائیں اورسرمایاکاری کے لیے متوقع سیکٹرز کے بارے میں معلومات کا چیمبرز کے ساتھ تبادلہ کیا جائے کمرشل اتاشی نے صدر چیمبر کی تجاویز کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ہر فورم پر ان تجاویز کو شامل کیا جائے گا صدر راجہ عامر اقبال نے معلومات کے تبادلوں اور مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے چیمبر کی جانب سے بھر پور معاونت اور تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کمرشل اتاشی کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے ڈاکٹر وانگ ذہ ہیوا کو آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی

مزید :

کامرس -