سنیما انڈسٹری کو بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش ضروری ہے،جہانزیب

سنیما انڈسٹری کو بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش ضروری ہے،جہانزیب
 سنیما انڈسٹری کو بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش ضروری ہے،جہانزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سُپر سنیما کے منیجر آپریشن جہانزیب نے کہا ہے کہ سنیما انڈسٹری کو بچانے کے لئے بھارتی فلموں کی نمائش ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے اور جدید سینما گھروں کی جلد تعمیر نہایت ضروری ہے ‘ہمارا سرکٹ پہلے ہی بہت چھوٹا ہے اور سینما گھروں کی عدم دستیابی کے باعث فلم پروڈیوسر فلم بنانے سے کتراتے ہیں۔جہانزیبنے کہا کہ فنانسر کروڑوں روپے لگا کر فلم بناتا ہے اور جب ریلیز کا موقع آتا ہے تو بدقسمتی سے اسے سینما ہی نہیں ملتا جس کی وجہ سے فنانسروں کو کروڑوں کا نقصان ہوجاتاہے ‘ خدا کا شکر ہے کہ اب پاکستان میں بھی اچھی فلمیں بنائی جا رہی۔

مزید :

کلچر -