آمنہ الیاس فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘میں ائٹم سانگ کرنے پر تیار

آمنہ الیاس فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘میں ائٹم سانگ کرنے پر تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس پروڈیوسر حسن ضیا کی فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘کا ائٹم سانگ کریں گی ۔یہ گانا ’’مرحبا‘‘کے عنوان تیار کیا گیا ہے جس کی شوٹنگ عنقریب کی جائے گی ۔دریں اثناپروڈیوسرحسن ضیا بھارت روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنی فلم کا میوزک فائنل کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے فلم کے لئے میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار پہلے ہی فائنل کرلئے ہیں جبکہ ان کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ فل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے زیادہ تر نغمات گلزارسے لکھوائے جارہے ہیں ۔ یادرہے کہ حسن ضیا اس ے پہلے اپنے متعددڈراموں کے ٹائٹل سانگ بھارتی گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کراچکے ہیں۔ حسن ضیا کی پروکشن میں بننے والی فلم’’مہرالنساوی لب یو‘‘کی کاسٹ میں دانش تیمور،ثنا جاوید، دانش نوازاور جاوید شیخ نمایاں ہیں جبکہ اس کی ڈائریکشن یاسرنوازدے رہے ہیں۔ فلم کی نوے فیسد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ جلد ہی اس کے آخری سپیل کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -