شوبز مصروفیات فلم اور ٹی وی تک محدودرکھنا چاہتی ہوں،صباء کاظمی

شوبز مصروفیات فلم اور ٹی وی تک محدودرکھنا چاہتی ہوں،صباء کاظمی
 شوبز مصروفیات فلم اور ٹی وی تک محدودرکھنا چاہتی ہوں،صباء کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و ماڈل صباء کاظمی نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔صباء کاظمی نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ بطور اداکارہہر طرح کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہسٹیج پر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،صرف خود کوفلم ، ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔ شوبز مصروفیات فلم اور ٹی وی تک ہی محدودہیں ۔

مزید :

کلچر -