اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں، ایما اسٹون

اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں، ایما اسٹون
اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں، ایما اسٹون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس( آن لائن ) معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایما اسٹون کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایما اسٹون نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملتا ہے۔اداکارہ نے اپنی تازہ گفت گو میں کہا ہے کہ اگرچہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں مردوں اور عورتوں میں تضاد رکھا جاتا ہے،مردوں کو عورتوں کی نسبت ذیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے لیکن وہ اس معاملے میں خوش نصیب رہی ہیں انہیں ماضی میں اور اب بھی مردوں کے برابر معاوضہ ملتا ہے۔ایما کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنی کامیابیوں سے خوش ہیں۔

اور آئندہ بھی محنت سے کام کرتی رہیں گی،اداکارہ کی وجہ شہرت فلم لا لا لینڈ بنی۔

مزید :

کلچر -