بندروڈساندہ میں نکاسی آب کے مسائل سنگین ،ہل علاقہ سراپااحتجاج

بندروڈساندہ میں نکاسی آب کے مسائل سنگین ،ہل علاقہ سراپااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )بندروڈساندہ میں نکاسی آب کے مسائل سنگین ہوگئے۔اہل علاقہ انتظامیہ کیخلاف سراپااحتجاج۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔تفصیلا ت کے مطا بق نکاسی آب کے مسائل نے بندروڈساندہ کے رہائشیوں کاجینامحال کررکھاہے۔اہل علاقہ گزشتہ ایک سال سے نہ ختم ہونیوالے مسائل سے پریشان ہیں۔شہری کہتے ہیں کہ یہاں کی سڑکیں ندی نالے بن چکی ہیں۔مکینوں کاکہناہے کہ تعفن زدہ ماحول سے بیماریاں پھوٹ رہی ہیں مگرکوئی بھی شخص اْن کی بات نہیں سن رہا۔ساندہ کے رہائشیوں کاکہناہے کہ گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں جن سے کئی بارحادثات بھی ہوچکے ہیں،متعلقہ ادارے شکایات کے باوجودتوجہ نہیں دے رہے۔مسائل کاحل کسی بھی شہری آبادی کابنیادی حق ہے جس سے محرومی یقیناانتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔