نوازشریف نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے،مہرین انور راجہ

نوازشریف نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے،مہرین انور راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری کا موقف اصولی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو اقتدار ملا تو ہم نے ان کو حکومت کو سہارادیا تاکہ ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہوسکے ہم نے کسی حکومت بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ ہم تو جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے عوام کو مایوس کیا اور عوام کے مسائل حل نہیں کئے ،ہم نے اس لئے نوازشریف کا ساتھ نہیں دیا کہ وہ شہزادے بن جائیں ہمارے قائدین قومی اسمبلی پہنچ کر عوام کے مسائل اجاگر کریں گے اور عوام کو بتائیں کہ ا کے مسائل حل کرنے میں کس نے رکاوٹ پیدا کی ، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں وہ ملک میں جمہوریت کی علامت کے طو رپر جانے جاتے ہیں ۔ملک سے آمریت کے خاتمہ میں پیپلزپارٹی نے اہم کردار ادا کیا