ملبورن ٹیسٹ،آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ، پاکستانی باؤلرز وکٹ کو ترس گئے

ملبورن ٹیسٹ،آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ، پاکستانی باؤلرز وکٹ کو ترس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن(اے این این)میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں پراعتماد بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے ، پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے صرف ایک وکٹ گنوائی ، آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز میٹ رینشا 10 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔ پاکستان کا کوئی بھی باؤلر آسٹریلیا کے بلے بازوں کو پریشان نہ کرسکا ۔ میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔
اور اپنی پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی ۔