پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل کراچی میں طلب

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل کراچی میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس(کل)جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں اظہر علی کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی بورڈ ممبران کو لیگ کے انتظامات پر بھی بریفنگ دیں گے، جبکہ فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں اس حوالے سے نجم سیٹھی گورننگ بورڈ کو اجلاس میں جوابدہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملات پر نقصانات کیسے پورے ہوں گے اس امور کو بھی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائیگا۔