کے پی کے نیٹ بال ایسوسی ایشن کاگرلز نیٹ چمپئن شپ کا اعلان

کے پی کے نیٹ بال ایسوسی ایشن کاگرلز نیٹ چمپئن شپ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوانیٹ بال ایسوسی ایشن نے12 جنوری کو انٹر ڈسٹرکٹ گرلز نیٹ چمپئن شپ منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔چمپئن شپ میں صوبے کے مختلف 8اضلاع کی خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔جسکے لئے ارگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیکرتیاریاں شروع کردی ہیں۔خیبر پختونخوانیٹ بال ایسوسی ایشن کی خاتون سیکرٹری جنرل نادیہ چمکنی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن نے صوبے میں نیٹ بال کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ۔اور اسی مقصد کیلئے ایسوسی ایشن کی نگرانی میں پشاورکوہاٹ،ایبٹ آباد ،سوات سمیت کئی دیگر اضلاع میں واقع گورنمنٹ گرلزسکولوں اور کالجز میں کوچنگ ڈویلپمنٹ کورسز اور مقابلوں کا ا نعقاد کیا گیا،جسکے باعث بہترین خواتین کھلاڑی سامنے آگئے ہیں۔انکاکہناتھاکہ تمام اضلاع میں تربیتی کورسز منعقد کرانے کے بعد تیسری خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجارہاہے ،جوکہ 12جنوری سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکرٹری سکول یونیورسٹی ٹاؤن میں شروع ہوگا۔جس میں پشاور،کوہاٹ،ڈی آئی خان،ابیٹ آباد،مردان اور نوشہرہ سمیت 8اضلاع کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔