کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ پشاور میں شروع

کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ پشاور میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)پہلی کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی ، ابتدائی میچ میں ملک کرجکٹ اکیڈمی نے پی ٹی وی پشاور سینٹر کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم اعلیٰ پشاور ارباب عاصم خان تھے۔ جہوں نے ہٹ لگاکر باقاعدہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن ایمپلائز یونین کے مرکزی چیئرمین میر عجب خٹک،کینڈی لینڈ کے سپورٹس آفیسر بصالت مرزااور کوچ شاہد ودودسمیت ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈیملک فرمان علی بھی موجود تھے ۔جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہونیلوای پہلی کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملک کرکٹ اکیڈمی کے کپتان فواد علی نے ٹا س جیت پہلے پی ٹی وی پشاور سینٹر کو کھیلنے کی دعوت دی ۔پی ٹی وی پشاور سینٹر کی ٹیم نے مقرررہ ہدف میں 104رنز بنائے ۔جسمیں عمران ساحل نے 42اورنذیر نے20رنز بنائے۔ملک کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے ساجد خان نے3اوردفوادعلی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے ملک کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے پوراکیا۔شاپ زیب نے نصف سینچری سکورکئے جبکہ محب خان نے 48رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔