کمنٹیٹر مارک نکولس پیٹ میں تکلیف کے باعث دوبارہ ہسپتال منتقل

کمنٹیٹر مارک نکولس پیٹ میں تکلیف کے باعث دوبارہ ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن(اے پی پی) سابق فرسٹ کلاس انگلش کرکٹر اور چینل نائن کمنٹیٹر مارک نکولس کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران پیٹ میں تکلیف کے باعث دوسری مرتبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نکولس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پیٹ میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، طبی معائنے کے بعد انہیں 27 دسمبر کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا لیکن میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز دوبارہ کمنٹری کے فرائض انجام دینے کے چند گھنٹوں بعد انہیں دوبارہ پیٹ میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کے مزید ٹیسٹ کئے گئے۔