سپر سمیش ٹی ٹونٹی، ہمیش مارشل کی ناقابل شکست سنچری، ویلنگٹ کی جیت

سپر سمیش ٹی ٹونٹی، ہمیش مارشل کی ناقابل شکست سنچری، ویلنگٹ کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(اے پی پی) سپر سمیش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہمیش مارشل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ویلنگٹن نے اوٹاگو کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 160 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، مارشل نے 100 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
بدھ کو کھیلے گئے میچ میں اوٹاگو نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، ہمیش رتھرفورڈ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہمیش بینٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں ویلنگٹن کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، ہمیش مارشل نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔