ڈویژن فٹبال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ31 دسمبر سے شروع ہوگا

ڈویژن فٹبال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ31 دسمبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 31 دسمبر سے شروع ہوگا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
، جن میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، ایورگرین کلب، اکبر کلب ، سی ڈی اے کلب، راوی کلب،ہماکلب، مہران کلب اور روور کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔