قومی ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ میں آج آخری چار میچز کے فیصلے ہونگے

قومی ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ میں آج آخری چار میچز کے فیصلے ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) قومی ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) جمعرات کو آخری چار میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی اور حیدرآباد میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور اسی سلسلے میں آج جمعرات کو آخری چار میچز کے فیصلے ہوں گے، ایچ بی ایل کی ٹیم پی آئی اے کے مدمقابل ہو گی، دوسرا میچ کے آر ایل اور واپڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری میچ این بی پی اور یو بی ایل کے درمیان کھیلا جائے گا۔
چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 2 جنوری کو شیڈول ہے۔