افغان پارلیمنٹ کے رکن اور ان کا بیٹا بم حملے میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

افغان پارلیمنٹ کے رکن اور ان کا بیٹا بم حملے میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل
افغان پارلیمنٹ کے رکن اور ان کا بیٹا بم حملے میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان پارلیمنٹ کے رکن اور ان کا بیٹا بم حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں صوبہ بمیان کے رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کو بم حملے سے اڑانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اردگرد سے گزرنے والے افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔