کولمبیا ،اغواء کی وارداتوں میں 92 فیصد کمی

کولمبیا ،اغواء کی وارداتوں میں 92 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بگوٹا (اے پی پی)کولمبیا میں اغواء کی وارداتوں میں 92 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق کولمبیا میں 2000 ء سے اب تک اغواء کی وارداتوں کی شرح میں 92 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو ایک تاریخی کامیابی ہے،رواں سال اغواء کے صرف 188 واقعات سامنے آئے،کولمبیا عرصہ طویل سے دنیا بھر میں اغواء کے سب سے زیادہ واقعات کے باعث بدنام تھا ۔کولمبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کامیابی کا سہرا حکومت اور کولمبیا کی فوج کو جاتا ہے جوجرائم کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -