رومانیہ کی نامزد پہلی مسلمان خاتون وزیراعظم کا تقرر مسترد

رومانیہ کی نامزد پہلی مسلمان خاتون وزیراعظم کا تقرر مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخارسٹ(این این آئی)رومانیہ کے صدر کلاؤس لوہانس نے ایک خاتون مسلم رکن پارلیمنٹ کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنانے کی تجویز مسترد کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیا ن میں صدر لوہانس نے بتایا کہ انہوں نے اس تجویز کے حق اور مخالفت میں پیش کیے جانے والے دلائل کا غور سے جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا نام مسترد کئے جانے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی۔
خاتون سیاستدان سیول شہائدے کا تعلق بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹ جماعت ’پی ایس ڈی‘ سے ہے۔ صدر کلاوس لوہانس کے بقول انہوں نے سوشل ڈیموکریٹس سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے لیے کوئی اور نام تجویز کریں۔باون سالہ شہائدے کا تعلق رومانیہ کی ترک اقلیت سے ہے۔

مزید :

عالمی منظر -