اقوام متحدہ وقت گزاری کا کلب بن چکا ہے، ٹرمپ

اقوام متحدہ وقت گزاری کا کلب بن چکا ہے، ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ صرف لوگوں کے لئے وقت گزاری کا کلب رہ گیا ہے۔ نو منتخب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت عظیم صلاحیتیں ہیں مگر اب وہ لوگوں کے لئے اکٹھا ہونے، میل جول کرنے اور وقت گزارنے کا کلب بن چکا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔اس سے قبل جمعہ کے روز ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اقوام متحدہ سے متعلق معاملات میں 20 جنوری کے بعد سے تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔
وہ اپنی حلف برداری کے روز کی جانب نشاندہی کررہے تھے۔اوباما انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کے مطالبات کے باوجود جمعہ کے روز اسرائیلی آبادکاری پر قرارداد میں شمولیت سے اجتناب کیا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں اسرائیل اور امریکا کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ موجود ہے۔

مزید :

عالمی منظر -