صوبہ بہاولپور بحالی کا وعدہ کرنیوالے خاموش بیٹھے ہیں‘ محمد علی درانی

صوبہ بہاولپور بحالی کا وعدہ کرنیوالے خاموش بیٹھے ہیں‘ محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف (نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے رہنماء محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بہاول پور کے عوام صرف اور صرف صوبہ بہاول پور کی بحالی چاہتے ہیں ، جبکہ صوبہ بہاول پور کی بحالی کا وعدہ کرکے الیکشن لڑنے والے سیاستدان مسلسل خاموش اور پارلیمنٹ میں صوبہ کی بحالی کے لئے ایک لفظ تک نہیں بولا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
تحریک بحالی صوبہ کے رہنماء مخدوم ناصر بخاری کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ بحالی صوبہ بہاول پور کے لئے عوام میں آگاہی کی جو تحریک انہوں نے چلائی اس میں بے حد کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے وعدہ بحالی صوبہ بہاول پور پورا نہ کیا تو آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنے پڑے گا ۔