میری وزیرداخلہ سے ملاقات پرشورسمجھ سے بالاترہے،محمد احمدلدھیانوی

میری وزیرداخلہ سے ملاقات پرشورسمجھ سے بالاترہے،محمد احمدلدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سر براہ،دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء، قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے وزیر داخلہ سے ملاقات کرنا میرا حق ہے ،وزیرداخلہ سے میری ملاقات پر شور مچانے والے وزیرداخلہ سے دیگر کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں پر تبصرے کیوں نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا رہائشی ہوں ،ایک جماعت کا سربراہ ہوں ،دفاع پاکستان کونسل کا مرکزی رہنما ء ہوں میرے پاس وزیر داخلہ سے ملاقات کے کئی پلیٹ فارم ہیں لیکن اس کے باوجود چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس حد تک شور مچانا سمجھ سے(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
باہر ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ قیام امن کے لیے ہر حکومت سے کتنا تعاون کیا ہے ،کالعدم کالعدم کا شور مچانے والے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے پوچھیں کہ ان کے پاس کتنے کالعدم موجود ہیں ،علامہ محمد احمد لدھیانوی سے گزشتہ روز انٹر نیشنل میڈیا کے نمائندے بات چیت کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ بلاول پہلے اپنی جماعت کے اندر سے دہشت گرد نکا لیں انہوں نے پپلزامن کمیٹی اور عزیر بلوچ ،عبدالراحمان بھولا کو استعمال کر کے کتنے معصوم لوگوں کا خون کروایا،بلاول اپنے ماموں مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کے بارے میں بھی وضاحت کریں ،اور اپنی ماں بینظیر کے قاتل بھی انہی کی گود میں موجود ہیں۔
لدھیانوی