دنیادیکھ لی،پاکستان جیساپیارکہیں نہیں ملا، سیاح

دنیادیکھ لی،پاکستان جیساپیارکہیں نہیں ملا، سیاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) دنیا کے مختلف ممالک گھوم چکا ہوں مگر پاکستان میں جتنا پیار ملا وہ کبھی نہیں بھول سکتا، دل چاہتا ہے کہ باقی ماندہ زندگی پاکستان میں ہی بسر کروں، ان باتوں کا اظہار بلجیئم سے تعلق رکھنے والے سیاح
(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
براؤن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ موٹر سائکل پر دنیا کے گرد چکر لگانے والے سیاح براؤن نے ملتان آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے تین ماہ قبل یورپ سے اس سفر کا آغاز کیا، اب تک 17ممالک کی سیر مکمل کرلی ہے، ترکی سے ایران اور بھر پاکستان داخل ہوا، پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ جس کا تصور تک نہیں کیا تھا۔ ہر شہر میں لوگوں نے آگے بڑھ کر مدد کی۔ پاکستان آنے سے پہلے بہت ڈرایا گیاتھا کہ دہشتگردی کے شکار ملک میں ہرگز نہ جانا مگر اسکے باوجود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست تھا۔ دنیا کے کسی ملک میں اتنا پیار اور خلوص نہیں ملا جتنا کہ پاکستانیوں نے دیا۔ دل کرتا ہے کہ باقی ماندہ زندگی پاکستان میں ہی بسر کی جائے۔ ایک ساول کے جواب میں غیر ملکی سیاح نے کہا کہ اب تک 30ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے اور اب پاکستان سے وہ انڈیا، نیپال ،تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور پھر امریکہ سے ہوتے ہوئے اپنا یہ سفر مکمل کروں گا۔ دریں اثنا بلجیئم کے ساح نے ملتان کے موٹر سائیکلسٹ اور سیاح اقبال گھانگلہ کے ہمراہ کرافٹ بزار سمیت تاریخی مقامات اور شادی کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔