ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے احکامات پر جنوبی پنجاب کے تمام ریزارٹس کی انسپکشن کا کام مکمل

ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے احکامات پر جنوبی پنجاب کے تمام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب احمر ملک کے احکامات پر جنوبی پنجاب کے تمام ریزارٹس کی انسپکشن کا کام مکمل رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے ‘ ٹی ڈی سی پی کے نئے آنیوالے منیجر آپریشن (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ساؤتھ محمد ندیم بٹ کو ایم ڈی احمر ملک کی جانب سے احکامات موصول ہوئے کہ وہ چارج سنبھالتے ہی اپنے ماتحت آنیوالے جنوبی پنجاب کے تمام ریزارٹس کی انسپکشن کر کے اس کی رپورٹ تیار کریں ‘ ان احکامات پر منیجر آپریشن ساؤتھ محمد ندیم بٹ نے ریجنل منیجر ملتان اشعر اقبال ملک کے ہمراہ کوٹ مٹھن ریزارٹ ‘ فورٹ منرو ریزارٹ ‘ سخی سرور اور لال سہانرا ریزارٹ کی انسپکشن کا کام کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ منیجر آپریشن ساؤتھ انسپکشن کا کام مکمل کر کے واپس لاہور روانہ ہو گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کے تمام ریزارٹس کی انسپکشن پر مبنی رپورٹ تیار کر کے ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔