سیاسی جماعتیں محاذ آرائی کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں‘ میاں مقصود

سیاسی جماعتیں محاذ آرائی کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ2018کے عام انتخابات قریب آرہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں محاذ آرائی کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔موجودہ حکومت ملک سے مہنگائی،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ،لاقانونیت اور دہشت گردی جیسے مسائل ختم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
کی رپورٹس کے مطابق2برسوں میں ملکی حالات سے دلبرداشتہ اور بے روزگاری کے ہاتھوں ستائے 7لاکھ92ہزارتعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے ہیں جوکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومتی کارکردگی پربڑاسوالیہ نشان ہے۔دیارغیر جاکر بسنے والوں میں4ہزار9سوانجینئرز،2ہزار5سو ڈاکٹرز،2سو 48نرسیں،ایک ہزار106اساتذہ شامل ہیں۔خلیجی ممالک میں2لاکھ80ہزار5سو74افراد بطور لیبر کام کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے وہ تمام کسی بھی قسم کی حکومتی سرپرستی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک آباد ہم وطن پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جوکہ ہر سال20ارب روپے تک پاکستان میں موجود اپنے عزیزواقارب کوبھجواتے ہیں اور ملکی معیشت کو سہارادیتے ہیں پلی بارگین کا قانون کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اس کو فی الفور ختم کیاجاناچاہئے۔
میاں مقصود