ترقی دھرنوں سے نہیں‘ عوام کی خدمت سے ہوتی ہے‘ شیر علی گورچانی

ترقی دھرنوں سے نہیں‘ عوام کی خدمت سے ہوتی ہے‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ ترقی دھرنوں کی بجائے عوام کی خدمت کرنے سے ہوتی ہے دھرنے اورلانگ مارچ والے الیکشن2018کے بعد بھی روتے رہیں گے ن لیگ ایک مرتبہ پھر عوام کی طاقت سے اقتدارمیں آئے گی سیاسی وسماجی اورمعروف کاروباری شخصیت فیروزخان گورکھانی کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد عمائدین (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
علاقہ اور حلقہ کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جلسے جلوسوں اور دھرنوں کاسیاسی موسم اختتام پذیرہوچکاہے اپوزیشن اور مخالفین کی حکومت مخالف تمام سازشیں دم توڑچکی ہیں اب دھرنوں اور لانگ مارچ کی اعلان کرنے والے اپنی سیاسی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل حاجی پورملک مریدحسین بکھر،چیئرمین ٹبی لُندان سردارنذرحسین خان رند،چیئرمین یوسی مہرے والا سردارجمیل الرحمان خان بزدار،وائس چیئرمین محمدبلال خان لُنڈ،سردارعامرخان گورچانی،میاں ظہوراحمدخوجہ،زبیراحمدخان لغاری،وڈیرہ محمدخان ،وڈیرہ میرہزارخان ،انجمن تاجران کے شاہدعدیل مٹھا،نویدشہزادخان پٹھان،عبدالغنی بٹ،ملک زوہیب حسن بکھر،سجادملک ،عبدالجبارکانگڑ،سردارغلام یاسین خان کھوسہ ،سردارشادوخان دریشک ،نصراللہ خان واگھہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔