شاہ رکن عالم،بوسن ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرزکاچھاپہ،2ادویہ گودام اوردواخانہ سیل

شاہ رکن عالم،بوسن ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرزکاچھاپہ،2ادویہ گودام اوردواخانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)شاہ رکن عالم اوربوسن ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز نے چھاپہ مارکر دوگودام اورایک دواخانہ کوسربمہر کردیاہے۔ ڈی سی او کی ہدایت پر بوسن ٹاؤن کے ڈپٹی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد محمود نے گزشتہ روز مختلف کمپنیوں کااچانک وزٹ کیا۔ یوسف دواخانہ کو غیر قانونی پریکٹس کرنے پر اورڈی ایم ہومیو فارما کوغیر قانونی طورپر ادویات کامیٹریل اسٹاک کرنے پرگودام کو سربمہر کردیاہے ۔ جبکہ شاہ رکن عالم کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عثمان غنی نے سپر ہومیو سٹور گھنٹہ گھرسے بھاری مقدار میں ہزاروں روپے مالیت کی ان رجسٹرڈادویات برآمد ہونے پرسیل کردیاہے۔ مالک عنایت اللہ کو حراست میں لیکرپولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے حوالے کردیا ہے۔ جنہوں نے مقدمہ نمبری 608مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔