کرسمس ٹرین ملتان میں قیام کے بعد خانپور پہنچ گئی‘ جگہ جگہ استقبال

کرسمس ٹرین ملتان میں قیام کے بعد خانپور پہنچ گئی‘ جگہ جگہ استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، لیاقت پور(سٹی رپورٹر، نامہ نگار) کرسمس کے سلسلہ میں پشاور سے چلنے والی کرسمس ٹرین ملتان میں قیام کے بعد خان پور پہنچ گئی مختلف سٹیشنوں پر شاندار استقبال آج کراچی کیلئے روانہ ہوگی اس سلسلہ میں ملتان سے سٹی رپورٹر کیمطابق کرسمس کے سلسلے میں پشاور سے روانہ ہوکر ملتان پہنچنے والی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کرسمس ٹرین ملتا ن سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے جو شجاع آباد بہاولپور ، سے ہوتی ہوئی گزشتہ روز خانپور پہنچی کرسمس ٹرین کا مختلف ریلوے اسٹیشنوں پرمسیح کمیونٹی سمیت سماجی سیاسی رہنماؤں نے استقبال کیا کرسمس ٹرین رات خانپور ریلوے اسٹیشن پر رک کر آج کراچی کی جانب روانہ ہو گی واضع رہے کرسمس ٹرین 26دسمبر کی رات ملتان پہنچی تھی لیاقت پور سے نامہ نگار کیمطابق پاکستان ریلویز کی طرف سے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے چلائی گئی کرسمس ٹین لیاقت پور ریلوے سٹیشن پہنچی تو سینکڑوں مسیحی اور مسلمان مرد و خواتین نے پاسٹر سعید اختر ،مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ڈویثرنل صدر عامر فاروق یزدانی ایڈووکیٹ ،صدر پریس کلب لیاقت پور مہر عبدالوحید سیال،راؤ اکبر علی ،کاشف خالد چوہدری اور دیگر کی قیادت میں اسکا استقبال کیا چند منٹ کے سٹاپ کے دوران شہریوں نے ریلوے کی طرف سے تیار کردہ سانٹا کلاز ،کرسمس ٹری کے ماڈلز اور دیگر مذہبی اشیاء کے نمونہ جات ،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی تصاویر بمعہ تعارف کو دلچسپی سے دیکھا اور سراہا کرسچن برادری اور شہریوں نے پاکستان ریلوے کے حق میں نعرہ بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اس موقع پر انور مسیح ،طارق علوی ،عامر شاہ ،میاں شاہد جاوید ،حمید مسیح ،چوہدری شفقت محمود ،وحید اسلم رشدی ،راشد شاہین چوہان،عاصم ممتاز ،اور دیگر بھی موجود تھے۔