چوری ‘ ڈکیتی کی 15وارداتیں‘ شہری کار ‘ موٹرسائیکل سمیت لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

چوری ‘ ڈکیتی کی 15وارداتیں‘ شہری کار ‘ موٹرسائیکل سمیت لاکھوں مالیتی سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر )ڈکیتی اور چوری کی16 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم ہو گئے الپہ پولیس نے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے عمر دراز سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کر فرار بستی ملوک پولیس کے علاقہ میں دو ملزمان نے نے محمد زدار سے 12 ہزار روپے نقدی اور رکشہ چھین کر فرار تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے اسد سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے عرفان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو بے تھانہ کینٹ پولیس کے علاقہ میں صنم کی 3 لاکھ روپے مالیت کی کار چوری ہو گئی راجہ رام کے علاقہ میں عبدالحمید کے تھانہ سے نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کر کے گئے ممتاز آباد پولیس کے علاقہ میں جعفر کے گھر سے نامعلوم چور 24 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا الپہ پولیس کے علاقہ میں نور عالم کا 60 ہزا روپے مالیت کا فون چور ہو گیا دریں اثناء شہر کے مختلف مقامات سے 7 موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو گئیں ۔ مزید براں شہر ی میاں فیصل سے بوسن روڈ پر ڈاکو کار چھین کر لے گئے۔اسی علاقہ میں وہی ڈاکو ایزی لوڈ کی دکان پر سے دو لاکھ اور لیب ٹاپ چھین کر لے گئے ہیں،ان ڈاکوؤن نے قریب ایک اور دکان لوٹنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر فائرنگ کر تے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔
وارداتیں