بیت المال حکام کی عدم توجہی ‘ کمیٹیوں کا قیام تاحال نہ ہوسکا

بیت المال حکام کی عدم توجہی ‘ کمیٹیوں کا قیام تاحال نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی حکومت کی عدم توجہی اور بیت المال کونسل حکام کی عدم دلچسپی کے باعث پنجاب کے آخری ضلع رحیم یارخان میں دوسال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بیت المال کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا جس کی وجہ سے بیت المال کے فنڈز سے محروم مستحق افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بیت المال کے جہیز فنڈز سے محروم غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی بچیوں کے سروں میں چاندی اترآئی ہے اور غریب والدین ان کے ہاتھ پیلے کرنے سے قاصر ہیں(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
۔ضلعی بیت المال کمیٹیوں کے عدم قیام کی وجہ سے تعلیمی وظائف نہ ملنے کی وجہ سے غریب طالبعلموں کو تعلیم جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد طلبہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعلیم کو خیرباد کہہ چکے ہیں، بیت المال کمیٹیوں سے علاج و معالجہ کے فنڈز سے محروم غریب مریضوں کو بھی شدید دقت کا سامنا ہے اور مختلف امراض میں مبتلا نادار افراد بھیک مانگ کر اپنا علاج کرانے پر مجبور ہیں عوامی، سماجی اور سول سوسائٹی کے حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہا ز شریف سے رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ضلعی بیت المال کمیٹیوں کے فوری قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔
کمیٹیاں