سانحہ بلدیہ : فیکٹری جلانے کا منصوبہ سیکٹر آفس کے گراونڈ میں بنایاگیا

سانحہ بلدیہ : فیکٹری جلانے کا منصوبہ سیکٹر آفس کے گراونڈ میں بنایاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( صباح نیوز) سانحہ بلدیہ کیس میں گرفتار ایک اور ملزم نے تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔ غلام علی عرف گولی کا کہنا ہے کہ فیکٹری جلانے کا منصوبہ بلدیہ سیکٹر آفس کے گراونڈ میں بنایا، عبدالرحمان بھولا کے ساتھ فیکٹری پہنچ کر دروازے بند کئے اور کیمیکل پھینک کر آگ لگائی، معلوم نہیں تھا کتنے لوگ مارے گئے۔سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان بھولا کے قریبی ساتھی غلام علی عرف گولی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیئے، کہتا ہے فیکٹری جلانے کا منصوبہ سیکٹر آفس کے گراونڈ میں بنایا، کالو ڈاڈا نے فون کرکے گراونڈ میں بلایا، بھولا کے ساتھ موٹر سائیکل اور ایک کار میں بلدیہ فیکٹری گئے۔رحمان بھولا، کالو ڈاڈا اور فریال کے ہاتھ میں کیمیکل کی تھیلیاں تھیں جبکہ کار سے کیمیکل کا ایک کین بھی نکال کر فیکٹری میں پھینکاگیا، آگ لگانے کے وقت لڑکوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

مزید :

علاقائی -