نواز شریف دھڑا دھڑ فیتے کاٹ رہے ہیں ،قوم کو جھوٹے وعدوں میں کوئی دلچسپی نہیں :تحریک انصاف

نواز شریف دھڑا دھڑ فیتے کاٹ رہے ہیں ،قوم کو جھوٹے وعدوں میں کوئی دلچسپی نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف جھوٹے ہیں ، دھڑا دھڑ فیتے کاٹ رہے ہیں بیشتر منصوبے اشتہارات سے آگے نہ بڑھے قوم جھوٹے وعدوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعظم کی جانب سے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تین کے افتتاح پر ردعمل میں کیا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹے ہیں اور ان کاٹریک ریکارڈ مایوس کن حد تک خراب ہے ان کے منصوبے ملکی ترقی کے بجائے صرف خاندان کی ترقی کیلئے ہوتے ہیں نعیم الحق کے بیان کے مطابق ملک میں توانائی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے لیکن ہر منصوبے تو لوٹیرے بنا رہے ہیں جو پہلے سے ہی ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بناچکے ہیں اور اب بھی ملکی دولت لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمان میں جھوٹ بولا ہے اور عدالت میں چوری کے مال کا جواب دینے کیلئے بھی تیار نہیں بس دھڑا دھڑ فیتے کاٹے جارہے ہیں لیکن عوام جانتے ہیں کہ وزیراعظم نے جن منصوبوں کے فیتے کاٹے ان میں سے بیشتر ناکام ہوئے سب کو معلوم ہے کہ نندی پور اور قائداعظم سولر پارک سمیت کئی منصوبے اشتہارات سے آگے نہ بڑھ سکے بتایا گیاہے کہ عوام پریشان ہیں اور نہیں چاہتے کہ وزیراعظم نے چشمہ میں جو وعدے کئے وہ حقیقی ہیں یا سیاسی کیونکہ جھوٹ بول بول کر وزیراعظم کی اصلیت عوام جان چکے ہیں اور اب ان کے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے دعوؤں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔

مزید :

علاقائی -