سابق ایئر کموڈور غلام قادر لودھی اغوا،ملزمان ڈرائیور کو پھینک کر فرار

سابق ایئر کموڈور غلام قادر لودھی اغوا،ملزمان ڈرائیور کو پھینک کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد سے ریٹائرڈ کموڈور غلام قادرکو ملازم سمیت اغوا کر لیاگیاہے،اغوا کار اگلی صبح ملازم کو پھینک کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسلا آباد کے علاقے سیکٹر ای الیو ن شالیمار ٹاؤن سے (ر) ایئر کموڈور کو ان کے ڈرائیور سمیت اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گوجرانوالہ سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے۔ملزمان نے اغوا کی اگلی صبح غلام قادر لودھی کے ڈرائیور کو روات کے قریب پھینکا او ر فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،ڈرائیورنے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ 3گاڑیوں میں 10 سے 15 مسلح افراد سوار تھے جنہوں نے اچانک گاڑی کو گھیر کرروک لیا اور ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ کر الگ الگ گاڑیوں میں بٹھا لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔پولیس تھانہ شالیمار نے ڈرائیور کی مدعیت میں اغواکا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
(ر)ایئرکموڈورغلام قادرلودھی اغوا

مزید :

علاقائی -