ہربنس پو ر ہ ، جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث 3افراد گرفتار

ہربنس پو ر ہ ، جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث 3افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ہربنس پو ر ہ پولیس نے فیاض کالونی کے علاقے میں چھاپہ مار کر جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث 3افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی ، ایل سی ڈی ،ٹی وی ،6عدد موبائل فون،ڈش انٹینا ،بک اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکرہ دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ رانا طاہر نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کران جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔ ایس ایچ اوہر بنس پورہ صغیر احمدنے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ فیاض کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر جوئے میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں میاں احسن ، اختر اور عرفان شامل ہیں ۔ایس پی کینٹ نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او ہربنس پورہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -