ٹریفک جام کی وجہ احتجاج اورقوانین کی پاسداری نہ کرناہے،سیدمبین

ٹریفک جام کی وجہ احتجاج اورقوانین کی پاسداری نہ کرناہے،سیدمبین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ سٹرک پر ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہونے کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ، حادثات اور احتجاج ہے ۔ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی اور محفوظ بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔والدین کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا موٹر کار کی ڈرائیونگ کرکے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے سے روکیں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین کی آگاہی اور پاسداری کی معلومات فراہم کرنے کے لئے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں باقاعدہ ٹریفک ایجوکیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں سٹی ٹریفک پولیس کے سنیئرافسران جا کر ناصرف ٹریفک قوانین کی آگاہی دیتے ہیں بلکہ ٹریفک قوانین پر مبنی کتابچہ اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ ریڈیو اورسوشل میڈیا پر بھی شہری روڈ سے متعلقہ تازہ ترین صورت حال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -