د ہشت گردی کا خدشہ،نیو ایئر نائٹ پر شہر میں سیکیورٹی ہا ئی الرٹ

د ہشت گردی کا خدشہ،نیو ایئر نائٹ پر شہر میں سیکیورٹی ہا ئی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ممکنہ د ہشت گردی کے پیش نظرنیو ایئر نائٹ پر پو لیس کی جا نب سے شہر میں سیکیورٹی ہا ئی الرٹ کردی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں 6ہزا ر کے قریب پولیس اہلکار وں کو نئے سال کی رات کے موقع پر لاہور شہر میں سیکورٹی وجوہات پر تعینات کیا جائے گا۔ پولیس نے لاہور کے تمام داخلی اور خارجی سڑکوں پر مناسب معائنہ کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور کسی بھی مشتبہ شخص کو فوری گرفتا ر کیا جا ئے گا ۔ شہر کے تمام اہم بازار، ما ر کیٹ اور ہائی ویز کوعوام کے لئے محفوظ یقینی بنایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں شہر میں شرا ب فرو شوں کے خلاف بھی پو لیس کا کریک ڈا ن جا ر ی ہے ۔ رواں ما ہ کے دوران اقبا ل ٹاؤن ڈویژن ، کینٹ ڈویژن اور ما ڈ ل ٹاؤن ڈ ویژن میں متعد د شرا ب فروش گرفتا ر کئے گئے ہیں ۔ پو لیس کی جا نب سے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کر نے والے افرا د کے خلاف کریک ڈان کیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -