بندروڈ،تیز رفتار ٹرک رکشے پر چڑھ گیا،ایک محنت کش جاں بحق،3زخمی

بندروڈ،تیز رفتار ٹرک رکشے پر چڑھ گیا،ایک محنت کش جاں بحق،3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) بند روڈ پر قصور پورہ کے قریب بے قابو ٹرک نے رکشے کو کچل ڈالا، حادثے میں ایک محنت کش جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے، ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر قصور پورہ کے قریب علی الصبح تیز رفتار ریت سے بھرا ٹرک رکشے پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے 34 سالہ محنت کش شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جن میں یاسین، اکبر اور فیصل شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔تھانہ شفیق آباد پولیس نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شاہد 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی چند ماہ بعد شادی ہونا تھی۔

مزید :

علاقائی -