وفاقی وزیر کے گھریلو ملازمین کے اغواء کا ڈراپ سین،چھٹی نہ ملنے پر ڈرامہ رچایا

وفاقی وزیر کے گھریلو ملازمین کے اغواء کا ڈراپ سین،چھٹی نہ ملنے پر ڈرامہ رچایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) وفاقی وزیر کے2گھریلو ملازمین کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا۔ چھٹی نہ ملنے پر دونوں نے خود ہی اپنے اغواء کا مقدمہ درج کروادیا۔ چھٹی گزارنے کے بعد دونوں ملازمین دوبارہ اپنی نوکری پر پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں چار روز قبل وفاقی وزیر کے منیجر منصور رضوی نے وفاقی وزیر کے گھریلو ملازمین عمران اور حماد کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے حماد اور عمران سے جب پولیس نے تفتیش کی تو پہلے انہوں نے بتایا کہ وہ وفاقی وزیر کے گھر سے نکل کر رکشے میں لنڈا بازار جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم کار سواروں نے انہیں اغواء کر لیا۔ پولیس نے روایتی طریقہ سے جب پوچھ گچھ کی تو دونوں نے سچ اگل دیا۔ دونوں ملازمین نے بتایا کہ وہ اپنے گھر لیہ جانا چاہتے تھے لیکن چھٹی نہیں مل رہی تھی جس پر انہوں نے اپنے اغواء کا درامہ رچایا۔

مزید :

علاقائی -