دیوار گرنے سے نوجوان ہلاک، 3افراد ٹریفک کی نذرم،2نے خودکشی کر لی

دیوار گرنے سے نوجوان ہلاک، 3افراد ٹریفک کی نذرم،2نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال، کہروڑ پکا، بہاولپور ، رحیم یار خان(نمائندگان) ٹریفک سمیت مختلف حادثات کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کر لی اس سلسلہ میں محسن وال سے نامہ نگار کیمطابق نواحی گاؤں 6/8ARڈپٹی والا کا رہائشی 30سالہ علی حسن جو کہ مزدوری کرنے کہ بعد اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ محسن وال تا جنڈیالی روڈ پر موٹر سائیکل میں چادر پھنس جانے کی وجہ سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جس کو سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ملتان ریفر کر دیا گیانشتر ملتان لے جاتے ہو ئے دم توڑ گیاکہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق مہاجرکالونی بہاولپور کے رہائشی محمدراشد سکول ٹیچر نے الزام عائدکیاکہ وہ اور اس کا ہم زلف محفوظ ایک موٹرسائیکل پر فیملی کے ہمراہ میلسی جارہے تھے کہ نوقابل واہ کے قریب تیزرفتارٹریکٹربلانمبر کے ڈرائیور(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
نے ٹکرماردی۔ جس سے محفوظ اس کی بیوی تسلیم،بیٹی عائشہ شدیدزخمی ہوگئے۔کہروڑپکاہسپتال سے زخمیوں کو بہاولپوروکٹوریہ ریفرکردیا۔ جہاں پر محفوظ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابقخاوند سے جھگڑ کرچوہے مارگولیاں کھاکر خاتون نے خودکشی کرلی کراچی کی رہائشی کنیز فاطمہ کی شادی تین چارماہ قبل موضع بانگاں کی بستی ککڑاں کے رہائشی عبدالرؤف سے ہوئی گزشتہ روز کنیز فاطمہ کی اپنے خاوند کیساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر دل برادشتہ ہوکر کنیزفاطمہ نے گھرمیں رکھی چوہے مارگولیاں کھاکر خود کشی کرلی۔ پولیس بغدادالجدید نے خاتون کی لاش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بی وی ایچ پہنچادی جبکہ خاتون کے خاوندعبدالرؤف کوحراست میں لے لیا رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق شاہ والی کی رہائشی45سالہ جمیلہ بی بی زوجہ مختاراحمد جو کہ اپنے دیور کے بیٹے علی مراد کے ہمراہ جمالدین والی سے موٹرسائیکل پرسوارہوکرگھر واپس آرہی تھی کہ میلا موڑ کے نزدیک سامنے سے آنیوالی مسافر بس کی لائٹیں آنکھوں میں پڑجانے کے باعث بے قابوہوکر سڑک کنارے کھڑی گدھا ریڑھی سے جاٹکرائے جس کے نتیجہ میں جمیلہ بی بی شدیدزخمی ہوگئی اور بھتیجا علی مراد معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔زخمی ہونے والی جمیلہ بی بی کو موقع پر آنے والے افراد نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جمیلہ بی بی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔ گزشتہ روز سہجہ کارہائشی16سالہ آفتاب احمد جو کہ گھر میں چارپائی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران اچانک دیوار کاپلر اس پر آگرا جس کے نتیجہ میں ملبہ تلے دب کر شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے فوری طور پرملبے کے نیچے سے آفتاب احمد کونکال کر شدیدزخمی حالت میں طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود آفتاب احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ علاوہ ازیں مولوی کاچک 170صادق آباد کے رہائشی 25سالہ دوبچوں کے باپ ڈوگرجی ولد بھشماجی نے چھوٹے بھائی سندس جی کی شادی کی تقریب کودھوم دھام سے منانے سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں گندم میں ڈالنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود ڈوگرجی جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا۔
حادثات