دہشت گردی کاخدشہ،ایچ ای سی کا پنجاب کے تعلیمی اداروں کومراسلہ

دہشت گردی کاخدشہ،ایچ ای سی کا پنجاب کے تعلیمی اداروں کومراسلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این )ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تمام جامعات اورکالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ31 دسمبر تک دہشتگرد تعلیمی اداروں کونشانہ بنا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب کی جامعات اورکالجوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بمبار اور ٹارگٹ کلر تعلیمی اداروں میں حملہ کرسکتے ہیں۔مراسلے کے مطابق دہشت گردوں کواساتذہ، طلبہ اور اداروں کے سربراہوں کوقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں پمفلٹ تقسیم کرکے بھی خوف وہراس پھیلا سکتے ہیں۔ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ چوکس رہے اور سیکیورٹی سخت کرنے کے تمام اقدامات کرے۔

مزید :

صفحہ اول -