اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس آج بیجنگ میں ہوگا

اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس آج بیجنگ میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ( اے این این ) چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کاچھٹااجلاس (آج)جمعرات کو بیجنگ میں ہوگا۔منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال پاکستانی وفد جبکہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کے نائب چیئرمین چینی وفد کی قیادت کریں گے۔ادھر چین تین منصوبوں کی تکمیل کیلئے رواں ہفتے پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔یہ رقم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تین اضافی شاہراہوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -