ایک اورجہازمیں فنی خرابی ٹیک آف سے قبل روک لیا گیا

ایک اورجہازمیں فنی خرابی ٹیک آف سے قبل روک لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے کراچی جانیوالی نجی ایئرلائنز کو پرواز میں فنی خرابی کے باعث ٹیک آف سے قبل ہی پائلٹ نے انتہائی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری واپس موڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جہاں پی آئی اے کے باکمال لوگوں اور لاجواب سروس کے کارنا مے محو گردش ہیں وہیں اگلا کارنامہ نجی ایئر لائنز نے سرانجام دیدیا۔لاہور سے کراچی جانیوالے طیارے میں 325 افراد سوار تھے اور جہاز ٹیک آف کرنے کیلئے رن وے پر چل رہاتھا کہ پائلٹ نے فوری جہاز میں فنی خرابی کو پھانپتے ہوئے جہاز کا رخ موڑ لیا اور بڑے حادثے سے بچا لیا۔طیارے میں خرابی کی اطلاع ملتے ہی ماہرین کی ٹیم نے رن وے پہنچ پر کر طیارے کا مکمل معائنہ شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے فلائٹ کنٹرول سسٹم میں مسئلہ تھا۔

مزید :

صفحہ اول -