عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،پانامہ کیس سے پیچھے نہ ہٹنے کاعزم

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،پانامہ کیس سے پیچھے نہ ہٹنے کاعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر احتساب کے مطالبے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر تبالہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پانامہ لیکس، عوامی رابطہ مہم اور آصف علی زرداری کے سیاست میں آنے کے اعلان پر بھی مشاورت ہوئی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پر احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اس معاملے پر تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت کیساتھ ساتھ عوام کی عدالت میں بھی لڑتے رہیں گے۔
عمران خان ،شیخ رشید ملاقات

مزید :

صفحہ اول -