بیجنگ ،احسن اقبال اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی غیر رسمی ملاقات

بیجنگ ،احسن اقبال اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی غیر رسمی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مابین بدھ کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جے سی سی اجلاس میں شرکت کرکے اچھے تجربات حاصل ہوئے دور رس نتائج برآمد ہونگے‘سی پیک پاکستان کیلئے نہیں پورے خطہ کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا‘سی پیک کے تحت منصوبوں سے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں کی تقدیر بدلے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مابین بدھ کو بیجنگ میں مختصر و غیر رسمی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کے نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت کے امکان پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ جے سی سی اجلاس میں شرکت کرکے اچھے تجربات حاصل ہوئے اور کافی کامیاب ملاقاتیں ہوئیں جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے نہیں بلکہ پورے خطہ کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں سے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں کی تقدیر بدلے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آپ کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں، خیبر پختونخوا میں نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان مضبوط ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سی پیک میں تمام صوبوں کو شامل رکھا جائے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وزیراعظم پاکستان کے خواب کی تعبیرہے۔

مزید :

صفحہ اول -