بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ظاہرکرنے پر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب سمیراملک نااہل،دوبارہ الیکشن کا حکم

بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ظاہرکرنے پر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب سمیراملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خوشاب(آئی این پی) بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ظاہرکرنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب سمیرا ملک کونااہل قراردے دیا۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب سمیرا ملک کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔درخواست گزارنے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات کالعدم قراردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ووٹ کا تقدس پامال ہوا اورووٹ ظاہر کیے گئے۔پریذائڈنگ افسرنے بھی اپنی رپورٹ میں اس کی نشاندہی کی اوربنچ کوبتایا کہ پانچ ووٹرزنے اپنے ووٹ ظاہرکئے۔ان کا کہنا تھا کہ مداخلت کرنے پرسیاہی خشک کرنے کا بہانہ کیا گیا۔سمیرا ملک کے وکیل نے الزمات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ووٹ سے شکست پرکہانیاں بنائی جارہی ہیں، ووٹ ظاہرنہیں بلکہ سیاہی خشک کرنے کیلئے ووٹ لہرائے تھے۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدم قراردینے ہوئے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید :

صفحہ اول -